کتے کو بچاتے ہوئے مالک ہلاک
ساﺅتھ کیرولینا .... 42سالہ ایک شخص اپنے کتے کو بچاتے ہوئے 150فٹ کے آبشار سے نیچے گر گیا اور پتھر سے سر ٹکرانے سے مر گیا۔ وہ اور اسکی اہلیہ رینبو فالز دیکھنے آئے تھے کہ اچانک انکے کتے نے نیچے جمپ لگادی۔ کتے کو بچانے کیلئے مالک نے کوششیں شروع کردیں اور اسی دوران پاﺅں پھسلنے سے وہ نیچے جاگرا۔ امدادی ٹیموں کو طلب کیا جنہوں نے پہاڑی پر اس کی پھنسی ہوئی لاش نکال لی۔