عکاظ میلہ12تاریخ کی بھولی بسری یادیں تازہ کررہا ہے
29جون 2018ء جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار المدینہ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭ پیشہ ورانہ تربیت کیلئے لائسنس کا نظام جاری کردیا گیا۔
٭ مقامی شہریوں کو مکانات کے قرضے دینے کے پروگرام میں توسیع کردی گئی۔ ریٹائرہونیوالے شہریوں کیلئے مزید سہولتوں کا فیصلہ۔
٭ اندرون ملک خصوصی مہم پر بھیجے جانیوالوں اور ٹریننگ حاصل کرنیوالوں کیلئے مالیاتی ترغیبات ہونگی۔ وزارت تعلیم۔
٭ الحدیدہ میں عرب اتحاد کے تعاون سے یمن کی سرکاری افواج کی فتوحات کا سلسلہ جاری، حوثی انسانوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا سلسلہ بڑھاتے چلے جارہے ہیں۔
٭ اخراجات کم کرنے کیلئے ہولڈنگ کمپنی سے خدمات حاصل کی جارہی ہیں، وزارت صحت۔
٭ بشار الاسد کے لڑاکا طیاروں نے درعہ پر بمباری کرکے 46شہریوں کو ہلاک کردیا، جاں بحق ہونیوالوں میں بچے بھی شامل۔
٭ نجی اداروں کے کارکنان کی تنخواہوں میں 3اسباب کے پیش نظر اضافہ ناگزیر ہے، ماہرین اقتصاد۔