Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک کا مغربی روٹ پہلے مکمل ہوگا،چینی سفیر

اسلام آباد...پاکستان میں چین کے قائم مقام سفیر یاو لی جیانگ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت مغربی روٹ مشرقی روٹ سے پہلے مکمل ہو گا۔ سی پیک کے 20 سے زائد منصوبے مکمل ہو چکے ۔ 18 تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ان منصوبوں میں 70 ہزار سے زائد پاکستانی کام کر رہے ہیں۔ منصوبے کے تحت پاکستان میں 9 انڈسٹریل پارکس قائم کر دیئے جائیں گے۔ گوادر پورٹ میں 30 سے زائد پاکستانی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔70 ءکی دہائی میں پاکستان کی جی ڈی پی چینی جی ڈی پی کے برابر تھی، پاکستانی باصلاحیت قوم ہے۔ اگر ایٹم بم بنا سکتے ہیں تو معیشت کو مستحکم کرنا ان کیلئے کوئی مشکل نہیں۔چین پاکستان اور ہندکے درمیان تعلقات میں بہتری کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک پرامن بات چیت کے ذریعے مسائل حل کر سکتے ہیں۔جمعہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سی پیک کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے چین کے قائم مقام سفیر یاﺅ لی جیانگ نے مغربی روٹ کے حوالے سے افواہوں کو مسترد کیا اور کہا کہ سی پیک کے تحت مغربی روٹ مشرقی روٹ سے پہلے مکمل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ چینی سفیر نے کہا سی پیک کے تحت 2030ءتک مجموعی طور پر 200 پراجیکٹس مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔ اگر 22 منصوبوں میں70 ہزار پاکستانیوں کو روزگار فراہم کیا گیا تو اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ مجموعی 200 منصوبوں میں کتنے پاکستانیوں کو روزگار ملے گا۔
مزید پڑھیں:عالمی تجارت کے تمام راستے پاکستان سے جاتے ہیں،ناصر جنجوعہ

شیئر: