Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن: سرکاری فوج کا حبل بندرگاہ پرقبضہ، متعدد باغی فرار،39گرفتار

 صنعاء .....یمن کی حج گورنری کی اہم بندرگاہ حبل پر سرکاری فوج اور عرب اتحادی فوج نے قبضہ کر لیا۔ کارروائی کے دوران 39باغیوں کو حراست میں بھی لے لیا گیا ۔آپریشن کے دوران بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کرتے ہوئے فوج کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ہاتھ لگا ۔ فوج نے3 کشتیاں اور کئی فوجی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ فضائی حملوں میں باغیوں کی کئی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔ یمن کی سرکاری فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ حبل بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے بری فورس کو عرب اتحادی فوج کی فضائیہ کی مدد حاصل تھی۔ سرکاری فوج نے ایران نواز حوثیوں کے ساتھ گھمسان کی لڑائی کے بعد حیران ڈائریکٹوریٹ کے زیرانتظام حبل بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کرلیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ آپریشن میں حوثی باغیوں کی بڑی تعداد فرار ہوگئی جبکہ 39 جنگجوﺅں کو گرفتار کرلیا گیا۔ادھر یمن کے عسکری ذریعے کا کہنا تھا کہ بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کرتے ہوئے فوج کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ہاتھ لگا ہے۔ فوج نے تین کشتیاں اور کئی فوجی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں ۔
 

شیئر: