Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں نے مجبوراً بچے کو گاڑی میں جنم دیا

جازان .... جازان ریجن میں ایک خاتون نے بچے کو گاڑی میں جنم دیا۔ اسپتال نے یہ کہہ کر کہ ابھی زچگی کا وقت نہیں آیا خاتون کو فارغ کردیا تھا۔ شوہر اسپتال والوں سے بات کرکے گاڑی کی طرف جارہاتھا کہ اس نے نومولود کی چیخ و پکار سنی۔ اس نے فوری طور رپر اسپتال والوںسے رجوع کیا اور طبی عملے کی بروقت مدد نے نومولود کو یقینی موت سے بچالیا۔ اطلاعات کے مطابق 3اسپتال تشخیص کی غلطی کی بناءپر ماں بننے والی خاتون کو داخل کرنے سے معذرت کرچکے تھے۔
 

شیئر: