میلانیا کی جیکٹ کی اصل قیمت سے 20گنا زیادہ قیمت لگ گئی
واشنگٹن..... امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی ناپسندیدہ ”مجھے کوئی فکر نہیں“ جیکٹ ای بے پر اس کی اصل قیمت سے 20گنا زیادہ قیمت پر فروخت ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ خاتون اول جب تارکین وطن کے بچوں سے ملاقات کیلئے گئی تھیں تو یہ جیکٹ پہن کر گئی تھیں جس کے فوری بعد نکتہ چینی شروع ہوگئی تھی۔ اس جیکٹ کی قیمت صرف 39ڈالر تھی۔ اب ای بے کے صارفین کا کہناہے کہ یہ بیحد آسانی سے ای بے کی نیلام سائٹ پر فروخت ہوسکتی ہے۔ شکاگو میں قائم اس نیلام گھر کو تو ایک صارف نے 895ڈالر تک کی پیشکش کردی ہے۔