Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغربی جاپان کے متعدد مقامات عالمی ثقافتی ورثہ فہرست میں شامل

ٹوکیو.... مغربی جاپان میں متعدد مقامات کے مجموعے کو عالمی ثقافتی ورثہ فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ مقامات ماضی کے ان افراد سے متعلق ہیں جو عیسائیت پر پابندی کے باوجود اس مذہب پر عمل پیرا رہے۔یونیسکو کی عالمی ورثہ کمیٹی نے بحرین میں اپنے ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیا۔یہ 12 مقامات ناگاساکی اور ک±ماموتو پریفکچرز میں واقع ہیں۔ 17ویں سے لیکر 19ویں صدی کے دورن مذکورہ خطے میں بعض لوگ، سخت پکڑ دھکڑ کے باوجود، چھپ کر عیسائیت پر عمل پیرا رہے۔
 

شیئر: