مالی میں کار بم دھماکہ، 4ہلاک
بماکو.... افریقی ملک مالی میں فوجی گشتی دستہ پر حملے میں 4افراد ہلاک اور 31زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 4فرانسیسی فوجی بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ فوجی گشتی دستے پر حملہ ہوا جس سے 4افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 31افراد بری شدید زخمی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ پہلے کار بم دھماکہ ہوا اس کے بعدفائرنگ کی گئی۔