بس میں مرغیوں کا بھی ہاف ٹکٹ
بنگلور۔۔۔۔کرناٹک کے ضلع چکا بلا پور میں ریاست کی سرکاری بس میں سفر کرنیوالے کسان کو اس وقت حیرانی ہوئی جب کسان گاؤں سے مرغیاں خرید کر واپس جارہا تھا کہ بس کنڈیکٹر نے اس کے ٹکٹ کے علاوہ 2مرغیوں کا ٹکٹ بناتے ہوئے کسان سے آدھے ٹکٹ کی رقم ادا کرنے کیلئے کہا ۔کے ایس آر ٹی سی کے مطابق کنڈیکٹر نے ضابطے کی پابندی کی۔ پیڈن ہلی کے رہنے والے سرینواس نے 150روپے فی مرغی کے حساب سے خریدی اور بس میں سوار ہوگیا۔ جب اس نے کنڈیکٹر کو 50روپے کا نوٹ دیا تو اس نے مرغیوں کا آدھا ٹکٹ چارج کرتے ہوئے 2روپے واپس کئے اور ساتھ ہی 2اضافی ہاف ٹکٹ دیئے ۔سرینواس نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ کوئی بچہ بھی نہیں یہ ہاف ٹکٹ کیوں بنایا؟کنڈیکٹر نے کہا کہ یہ ایک فل ٹکٹ آپ کے اور 2ہاف ٹکٹ مرغیوں کے جاری کئے۔سرینواس حیرانی کے عالم میں کنڈیکٹر سے الجھ پڑا ۔ سرینوس نے کہا کہ میری مرغیوں کاکل وزن صرف 2.5کلو گرام ہی ہے ۔ وہ الگ سیٹ پر بھی نہیں بیٹھی تھیں، انہیں پلاسٹک بیگ میں ڈال کر اپنے پیر پر رکھاتھا۔اس بات پر حیران ہوں کہ مرغیوں کا ہاف ٹکٹ وصول کیا گیالیکن کنڈیکٹر سرینواس کو کرناٹک سرکاری بس کے قواعد و ضوابط کا درس دیکر چلا گیا۔