سب سے بڑا مسافر طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈ کرے گا
اسلام آباد....د.نیا کا سب بڑا مسافر بردار ڈبل ڈیکر طیارہ ائیر بس 380 اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ پر8 جولائی کو لینڈ کرے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی ۔بحفاظت لینڈنگ کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق پرواز کی لینڈنگ کے لئے ٹیکنیکل گراونڈ سپورٹ سمیت تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ڈبل ڈیکر ایئر بس میں 800 سے زائد افراد کی گنجائش ہے۔ اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ پر اترتے ہوئے طیارے میں 650 کے قریب مسافر سوار ہوں گے۔ ائیربس 380 سے مسافروں کو اتارنے کے لئے 2 بورڈنگ برجز لگائے جائیں گے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 گھنٹے قیام کے بعد طیارہ دبئی کے لئے روانہ ہوجائے گا۔