مودی سوئس بینکوں میں ہندوستانیوں کی رقم میں اضافہ کی وضاحت کریں، مایاوتی
لکھنو- - - -ہندوستانیوں کے سوئس بینکوں میں جمع رقم میں 50 فیصد اضافہ کے مسئلہ پر بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ غریبوں کے اکاؤنٹ میں 15، 15 لاکھ روپے ڈلوانے کا انتخابی وعدہ کرنے والے وزیر اعظم مودی کو اس بارے میں عوام کو صفائی دینی چاہئے۔مایاوتی نے کہا کہ سوئس بینک میں ہندوستانیوں کے جمع فنڈز میں 50 فیصد کے اضافے کا کریڈٹ کیا بھارتیہ جنتا پارٹی اور وزیر اعظم مودی کی حکومت لینا پسند نہیں کرے گی؟ ہندوستان میں کمائی گئی دولت غیر ملکی بینکوں میں کیوں ہے؟ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت امیر طبقوں اور مالداروں کے مفاد کے لیے کام کرتی ہے۔ یہ حکومت مکمل طور پر غریب، مزدور، کسان مخالف ہے۔