Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوبل انفارمیشن سیکیورٹی کی جانب سے عید ملن

     ذکاء اللہ محسن - ریاض
گلوبل انفارمیشن سیکیورٹی پاکستانی پروفشنلز کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سعودی عرب میں انفارمیشن سیکیورٹی سے منسلک درجنوں افراد نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ شرکت کی۔ریاض شہر سے باہر خوبصورت مقام پر منعقدہ تقریب میں جہاں بڑوں نے ملکر عید کی خوشیوں دوبالا کیا وہیں خواتین نے عید کے گزرے دنوں کی مصروفیات اور عید کے رنگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بانٹ کر خوشی محسوس کی جبکہ بچہ پارٹی نے دیگر کھیلوں میں حصہ لینے کے علاوہ کوئز مقابلے میں فورم کے ایگزیکٹو ممبر منیر احمد شاد کے سوالوں کے جوابات دیکر انعامات بھی حاصل کیے جس پر بچوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
     گلوبل انفارمیشن سیکیورٹی پاکستانی پروفشنلز کے سربراہ شہزاد سبحانی نے اپنے خطاب میں شرکاء کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی جانب سے عید جیسے اسلامی تہوار ہمارے لئے ایسی نعمت ہیں جس میں ہم مسلمان ملکر مناتے ہیں جس سے باہمی بھائی چارے اور مساوات کو فروغ ملتا ہے
    ایگزیکٹو ممبر منیر احمد شاد کا کہنا تھا کہ بحیثیت پاکستانی ہمیں ایک دوسرے کی مدد کو یقینی بنانا چاہئے تاکہ ہم مزید آگے بڑھ سکیں۔ کسی بھی ملک کی قوم جب اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیکر آگے بڑھتی ہے تو پھر اس کی راہ میں کامیابی مقدر بن جاتی ہے اور ناکامی کا منہ نہیں دیکھنا پڑتا۔
    تقریب کا اختتام عشائیے کے مزیدار کھانوں سے ہوا ۔ درجنوں شرکاء کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا کہ عید کے بعد بھی جس طرح اس ایونٹ کو پر رونق بنایا گیا ہے، اس سے خوشی محسوس ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -انصاف ڈاکٹرز فورم کمیونٹی کی ہر طرح سے خدمت کرے گا، ڈاکٹر ضمیر حسن

شیئر: