شعیب ملک کی ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سنچری اور 2ہزار رنز
ہرارے: زمبابوے کے دارالحکومت میں کھیلی جانے والی سہ فریقی سیریز کا دوسرا میچ، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا وہ میچ بھی بن گیا جس میں کسی کھلاڑی نے کیریئر کا 100واں میچ کھیلا ۔ یہ اعزاز سابق کپتان اور آل راونڈر شعیب ملک کے حصے میں آیا ۔ اگرچہ وہ اس میچ کو اپنی بیٹنگ کے ذریعے یادگار نہ بنا سکے اور 13 کے اسکور پر رن آوٹ ہو گئے تاہم وہ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے کرکٹر ضرور بن گئے۔ شعیب ملک نے شاہد آفریدی کا99میچوں کا ریکارڈ توڑدیا۔ شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں2ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔یہ سنگ میل عبور کرنے پر پی سی بی نے شعیب ملک کو مبارکبادکا پیغام بھیجا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ شعیب ملک نوجوان کرکٹرز کے کیلئے ایک روشن مثال ہیں۔ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔جس میں انہوں نے شعیب ملک کی تعریف کی اور فخر کا اظہار کیا ۔