ریاض.... قصیم کے نابینا بچے نے قوت ارادی اور مشکلات کو چیلنج کے طور پر لینے کی مثال قائم کردی۔ 12سالہ ماذن نے موبائل اور کمپیوٹر آلات کی اصلاح و مرمت میں کمال پیدا کرکے لوگوں کو ششدر و حیران کردیا۔ وہ سافٹ ویئر ڈالنے ، ایک موبائل سے دوسرے موبائل اور ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں معلومات منتقل کرنے، اس کے علاوہ ونڈوز اور مینکتوش میں مہارت پیدا کئے ہوئے ہے۔