Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹروڈو نے خاتون رپورٹر کو ہراساں کرنے کا الزام مسترد کردیا

اوٹاوا۔۔۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے 18 سال قبل ایک میوزک فیسٹیول کے دوران خاتون رپورٹر کو ہراساں کرنے کے اپنے اوپر لگے الزام کو مسترد کردیا۔منگل کو کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں اب ماضی کی کوئی منفی بات یاد نہیں،جسٹن ٹروڈو پر خاتون رپورٹر کو ہراساں کرنے کا الزام 18 سال قبل سال 2000 میں شائع ایک روزنامچے کے اداریے کے سامنے آنے کے بعد منظر عام پر آیا۔گزشتہ ماہ جون میں کینیڈا کے ایک وکیل اور مصنف وارن کنسیلا نے ماضی کے اس اداریے کو ٹوئٹر پر شیئر کیا،جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جسٹن ٹروڈو نے کرسٹن ویلی نامی خاتون کو ہراساں کیا تھا۔جب وہ جسٹن ٹروڈیو کا انٹرویو لے رہی تھیں۔اداریہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جسٹن ٹروڈو نے اس واقع کے اگلے ہی روز رپورٹر سے معافی بھی مانگ لی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’اگر میں جانتا ہوتا کہ آپ نیشنل اخبار کے لیے رپورٹنگ کررہی ہیں تو میں ایسا کبھی نہیں کرتا۔

شیئر: