Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ننھی زینب کی میت پاکستان پہنچ گئی

  لاہور... ہند کے اسپتال میں انتقال کرنے والی فیصل آباد کی 7 سالہ زینب کی میت پاکستان پہنچ گئی۔ واہگہ بارڈر کے راستے لاہور لایا گیا۔ واضح رہے کہ ننھی زینب عارضہ قلب میں مبتلا تھی۔ اسکے دل میں3 سوراخ تھے۔ دل کا بایاں حصہ کام نہیں کررہا تھا۔ بچی کو علاج کی غرض سے ہند لے جایا گیا۔ اسے لدھیا نہ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ گزشتہ رات ڈاکٹروںنے سرجری کی۔ آپریشن کے بعد زینب کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔زینب کی میت کو پاکستان لانے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ والدین کی اپیل پر نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے نے مدد کی۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے بتایا کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن اس معاملے کو دیکھ رہا ہے۔ میت لانے کی تیاری مکمل کرلی ۔ہندوستانی حکومت سے زینب کی میت کی حوالگی کاعمل تیزکرنےکی درخواست کی گئی ۔

شیئر: