امارات نے 9ایرانی دہشتگرد تنظیموں اور افراد کے اثاثے منجمد کردیئے
ابوظبی..... امارات میں کرنسی نوٹ اتھارٹی نے 9ایرانی اداروں اورافراد کے کھاتے منجمد کردیئے۔ یہ کارروائی دہشتگردی کے انسداد کے تحت کی گئی۔امارات کے خبررساں ادارے نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ امارات میں کام کرنے والی تمام کمپنیوں کو دہشتگرد تنظیموںاور شخصیات کی فہرست حوالے کردی گئی ہے اور ان کے ساتھ کسی بھی طرح کے لین دین سے روک دیا گیا ہے۔ کوئی بھی کمپنی دہشتگردی کی فہرست میں شامل اداروں ، کمپنیوں اور افراد کے ساتھ لین دین کے مجاز نہیں۔