خلاف ورزی کے اندراج پر 30روز بعد جرمانے کی انتہائی رقم دینا ہوگی
ریاض ..... سعودی محکمہ ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی نے خلاف ورزی کے اندراج کے30روز کے اندر جرمانہ جمع نہ کرایا تو اس سے جرمانے کی انتہائی حد والی رقم وصول کی جائیگی۔محکمہ ٹریفک نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر بعض شہریوں کی جانب سے کئے گئے سوال کے جواب میں مذکورہ انتباہ جاری کیا۔ سوال کیاگیا تھا کہ ٹریفک خلاف ورزی کے اندراج کے30روز بعد کیا جرمانے کی انتہائی رقم وصول کی جاتی ہے۔ محکمے نے اسکا جواب اثبات میں دیا۔ محکمہ ٹریفک نے اس امر پر بھی زوردیا کہ گاڑی کے اندراج کی تاریخ سے 3برس بعد گاڑی کا فحص ضروری ہے۔