بہائیوں کو حقوق دلائے جائیں، کویتی اراکین پارلیمنٹ
کویت: کویتی پارلیمنٹ کے ممبران نے بہائی شہریوں کو حقوق دلانے کے علاوہ ان کے نکاح ناموں پر تصدیق کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ممبر پارلیمنٹ احمد الفضل اور خالد الشطی نے تحریری نوٹس جمع کروایا ہے جس میں کہا گیا کہ کویتی دستور تمام شہریوں کو یکساں شہری حقوق فراہم کرنے کی ضمانت دیتا ہے۔
معاشرے کے تمام طبقات خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب اور عقیدے سے ہو دستوری اعتبار سے یکساں ہیں۔ کویتی دستور مذہب اختیار کرنے کی بھی آزادی دیتا ہے۔ اس اعتبار سے وہ کویتی شہری جو بہائی فرقے سے تعلق رکھتے ہیں انہیں بھی دیگر شہریوں کی طرح مساوی حقوق فراہم ہونے چاہئیں۔ ہم پارلیمنٹ سے مطالبہ کرتے ہیں بہائی فرقے سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے نکاح ناموں کی تصدیق کی اجازت دی جائے۔
کویت کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں