Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پبلک کنٹرول بورڈ نے 8ارب 300ملین ریال سرکاری خزانے کو واپس کرادیئے

 جدہ ..... بغیر قانونی بنیاد کے سرکاری بجٹ خرچ کرنے والے اداروں پر8ارب 300ملین ریال کے تجاوزات ثابت کرنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پبلک کنٹرول بورڈ کے 353اہلکاروں کے لئے ایک کروڑ ریال کا ترغیبی انعام جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پبلک کنٹرول بورڈ کے اہلکاروں نے مالیاتی سال 1438-39ھ کے دوران تمام متعلقہ سرکاری اداروں کے بجٹ ،مقررہ اخراجات اور آمدنی کے اعدادوشمار کا جائزہ لیکر پتہ لگایا کہ کئی اداروں نے 8ارب 300ملین ریال ایسی مد پر خرچ کردیئے ہیں جن کے لئے بجٹ مخصوص نہیں تھے۔ اہلکاروں نے یہ رقم سرکاری خزانے کو واپس کرادی۔ شاہ سلمان نے پبلک کنٹرول بورڈ کی مذکورہ کارکردگی پر مشتمل رپورٹ ملنے پر 353اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک کروڑ ریال بطور انعام تقسیم کرنے کی منظوری جاری کردی۔
 

شیئر: