Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنسلٹنٹ کمپنی میں کام کرنیوالے پروفیسر سے 4برس کی تنخواہ واپس لینے کا فیصلہ

جدہ .... باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اعلیٰ حکام نے کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ 4برس تک جامعہ میں تدریس کے فرائض انجام دینے کے بجائے ایک کنسلٹنٹ کمپنی میں ایگزیکٹیو چیئرمین کے طور پر کام کرنے والے پروفیسر سے مذکورہ مدت کے دوران جاری کردہ تنخواہ اور الاﺅنس وغیرہ واپس لے لئے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کے پروفیسر نے جامعات کے لائحہ عمل کی دفعہ 46کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2اداروں سے بیک وقت تنخواہیں، الاﺅنس او ربونس وغیر ہ وصول کئے جبکہ 4برس تک پروفیسر مذکور نے یونیورسٹی میں تدریس کے فرائض قطعی طور پر انجام نہیں دیئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت تعلیم جامعات کے تدریسی عملے کے حوالے سے مملکت بھر میں مشترکہ قواعد و ضوابط تیار کررہی ہے۔
 

شیئر: