Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری گرفتار

لاہور:  نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ بدعنوانی اسکینڈل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن کیس میں نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نیب میں پیش ہوئے اور حکام کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا جس پر ذرئع کے مطابق وہ تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن نہیں سکے۔ جس کے بعد قومی احتساب بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے جن میں راولپنڈی میں مبینہ طور پر اربوں روپے کا پلازہ بھی شامل ہے۔ ان پر ملک کے مختلف علاقوں میں زرعی اراضی کی الاٹمنٹ اور مہنگی ہاسنگ اسکیموں میں پلاٹ حاصل کرنے کا بھی الزام ہے۔ کیس کی تحقیقات کے دوران نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کو 11 بار طلب کیا گیا تاہم وہ صرف 4 مرتبہ پیش ہوئے ۔
مزید پڑھیں:- - - -سابق وزیر اعظم کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ کالعدم

شیئر: