اسلام آباد: 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولنگ کے روز کا سیکورٹی پلان وزارت داخلہ کو ارسال کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی جی پولیس اسلام آباد جان محمد نے عام انتخابات کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے پلنگ کے دن کا سیکورٹی پلان وزارت داخلہ بھیج دیا ہے۔ جس کے تحت 786 پولنگ اسٹیشنز پر مجموعی طور پر 7015 وفاقی پولیس افسران اور اہلکار تعینات ہوں گے۔