گووندا کے بعد ریتک کی نقل
جمعرات 5 جولائی 2018 3:00
بالی وڈ اداکار ریتک روشن نے اداکاری کے ساتھ رقص میں بھی شہرت پائی مگر اب ان ہی کی نقل کرکے سوشل میڈیا پر وڈیو اپ لوڈکرنے والے انکل گووندا نامی ہندوستانی شہری کافی مشہور ہورہے ہیں۔ انہوں نے ریتک کی پہلی فلم ” کہونہ پیار ہے“ کے گیتوں پر رقص کیاہے۔ اس سے قبل وہ گووندا کی پرانی فلم کا رقص کرکے سوشل میڈیا پر دھوم مچاچکے ہیں۔ اداکار گووندا نے انکل گووندا کی مقبولیت کے باعث انہیں اپنے ٹی وی شو میں بلالیا۔