جھانوی کی” پلاسٹک سرجری“ پر ہنگامہ
جمعرات 5 جولائی 2018 3:00
سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم جب سے سینماءگھروں کی زینت بنی ہے، ان کی شہرت میں اضافہ ہو گیا ہے۔اب ایک اداکارہ کے طور پر بھی ان کی پہچان بن گئی ہے۔ اس حوالے سے گھر والوں نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا حتیٰ کہ ان کے سوتیلے بھائی ارجن کپور اور انشولا بھی ہر ممکن مدد کیلئے ہمہ وقت تیار رہے۔جھانوی کپور سوشل میڈیا صارفین کے ’طنز‘ سے بچ نہ پائیں ۔انہو ں نے اپنی تصویر شیئر کی تو صارفین نے فوراً یہ کہہ دیا کہ انہوں نے اپنے ہونٹوں اور ناک کی” پلاسٹک سرجری“ کروا لی ہے جس پر ایک ہنگامہ برپا ہوگیا۔