Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیصلے سے پہلے مریم نواز کا کارکنوں کے نام اہم پیغام

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنا تازہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے لیے سزائیں یا مخالف فیصلے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ نواز شریف پہلے بھی نااہلی، عمر قید، جیل اور جلا وطنی بھگت چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیرا عظم نواز شریف کی بیٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پارٹی کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے شیرو! نیب عدالت سے جو بھی فیصلہ آئے، آپ نے گھبرانا نہیں۔ آپ کے رہنما نواز شریف کے لیے یہ کچھ نیا نہیں ہے۔ وہ اس سے قبل بھی نااہلی، عمر قید، جیل اور جلا وطنی بھگت چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ،رینجرز طلب

شیئر: