Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیڈرل بورڈ کے امتحانات ناصریہ اسکول کی شاندار کارکردگی

 اسماءحیات خان ، احمد باجوہ اور مروہ رفیق بالترتیب اول، دوم ، سوم
ریاض(جاوید اقبال) فیڈرل بورڈ اسلام آباد نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2018 ءکے نتائج کا اعلان کردیا۔ پاکستان انٹرنیشنل اسکول ناصریہ کے طلباوطالبات نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباوطالبات کی کل تعداد 535 تھی جس میں 447 نے کامیابی حاصل کی۔ تناسب 84.82 فیصد رہا۔ 98 طلباوطالبات نے اے ون۔ 90 نے اے گریڈ حاصل کیا۔ اسماءحیات خان نے 1062 نمبر حاصل کرکے پہلی ، احمد باجوہ نے 1061 نمبر لے کر دوسری اور مروہ رفیق نے 1051 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یوں طالبات لڑکوں پر بازی لے گئیں۔ اسکول کے لنک افسر اور سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ اور چیئرمین اسکول مینجمنٹ کونسل کرنل(ر) عبید اللہ انور نے کامیابی حاصل کرنے والے طلباوطالبات اور ان کے والدین اساتذہ اور پرنسپل پروفیسر گوہر رفیق کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ پرنسپل نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ کامیابی طلباوطالبات کی محنت اور اساتذہ کی مساعی کی مرہون ہے۔ ادارہ بہتر سے بہتر نتائج کے حصول کیلئے کوششیں کرتا رہے گا۔ 
 

شیئر: