نیب مجھے 10سال واپس لوٹا سکتا ہے؟گیلانی
اسلام آباد... پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ الیکشن ایک دن بھی الیکشن میں تاخیر ہو ۔ انتخابات کا بروقت انعقاد ہی ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر کچھ ملازمتیں دینے پر نیب نے10 سال کی سزا سنائی۔ کیا اب مجھے وہ 10 سال واپس دے سکتا ہے ؟۔ 19 جون 2012 ءکو سپریم کورٹ نے توہین عدالت پر 5 سال کیلئے نااہل قرار دیا ۔ چیف جسٹس کا یہ فیصلہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف نہیں تھا بلکہ پارلیمنٹ کے خلاف تھا۔ آج سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کہتے ہیں کہ گیلانی کا نواز شریف کے ساتھ موازنہ نہ کیا جائے۔ نواز شریف بھی تسلیم کرتے ہیں کہ سزا غلط تھی۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرل پنجاب میں تحریک انصاف کی اب سابقہ پوزیشن نہیں رہی۔لوگ چھوڑ کر جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرامن طریقے سے اقتدار کی منتقلی چاہتے ہیں تاکہ ملک میں جمہوریت مستحکم ہو۔