Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فخر زماں ہیں فخر پاکستان

 
ہرارے:فخر زمان کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز جیت لی۔فائنل میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ مقررہ 20اوورز میں 184رنز کا بڑا ہدف حاصل کرنے کیلئے فخر زمان نے جیسی شاندار اننگز کھیلی اس پر انہیں فخر پاکستان ہی کہا جا سکتا ہے۔ فخر زمان نے ڈٹ کر کینگروز کا مقابلہ کیا۔وہ ٹی ٹوئنٹی میں کیرئیر کی پہلی سنچری تو نہ بنا سکے مگر جارحانہ بلے بازی نہ رکنے دی جو پاکستان کیلئے نہ صرف میچ بلکہ سیریز میں فتح حاصل کرنے کے کام آئی۔ فخرزمان نے 3چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 91رنز کی اننگز کھیلی وہ نروس نائنٹیز کا شکار ضرور ہوئے لیکن نہ صرف ٹیم کو جتوانے بلکہ سیریز جیتنے میں بھی اہم کارنامہ انجام دیا۔ اسی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا۔

شیئر: