Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجمیر :بس اور ڈمپر میں تصادم،12افراد ہلاک

جے پور۔۔۔۔راجستھان کے ضلع اجمیر کے مانیگلیاواس کے قریب اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں 12افراد کی موت ہوگئی اور 24سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اجمیر کے جواہر لال نہرو اسپتال میں داخل کرایا گیاجہاں ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے سینیئر افسران اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔تھانہ انچارج کان سنگھ نے بتایا کہ جے پور سے آنیوالے تیز رفتار ڈمپر نے راجستھان اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کی بس کو ٹکر ماردی جس سے خوفناک حادثہ پیش آیا۔گاؤں والوں نے امدادی ٹیموں کے ساتھ ملکر بس میں پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے میں مدد دی۔حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔ اجمیر کی کلکٹر آرتی ڈوگرا نے اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں کو زخمیوں کو ہر قسم کی طبی خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
مزید پڑھیں:- - - -سونے کی درآمد کم ہوکر 44 ٹن رہ گئی

شیئر: