Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

6 ماہ میں بیرون ملک قید پاکستانی واپس آجا ئینگے ،چیف جسٹس

اسلام آباد... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے ہیں کہ اللہ کا شکر ہے کہ بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی واپسی کا عمل شروع ہورہا ہے 6 ماہ میں قیدی واپس آجائیں گے۔ پیر کو سپریم کورٹ میں تھائی لینڈ اور سری لنکا کی جیلوں میں قیدیوں کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ تھائی لینڈ حکام کو 35 ہزار ڈالر جمع کروا دئیے پہلی کھیپ میں 19 پاکستانی قیدی وطن واپس آئیں گے۔انہوں نے بتایا کہ سری لنکا نے 47 قیدیوں کی فہرست فراہم کی ہے وہاں سے قیدیوں کی واپسی کا عمل شروع کیا ہے دیگر ممالک میں موجود قیدی بھی وطن واپس آجائیں گے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس د ئیے کہ حکومت قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے چین، برطانیہ، ایران اور عراق سے بھی قیدیوں کی واپسی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ پاکستانی قیدیوں کا معاملہ اب انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔ عدالت خود اس معاملے کو دیکھ رہی ہے۔ ایک دن میں تمام قیدی واپس نہیں آسکتے۔بعد ازاں عدالت نے بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کی واپسی سے متعلق کیس نمٹا دیا۔
مزید پڑھیں:بھاشا اور مہمند ڈیمز کیلئے مسلح افواج کا اقدام

شیئر: