Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنید جمشید ہمیشہ یادرہیں گے، تبوک پاکستانی کمیونٹی

تبوک( طارق نور الہی) پی آئی اے طیارہ حادثے پر تبوک میںمقیم پاکستانی کمیونٹی نے گہرے رنج والم کا اظہار کیا ہے۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی تارکین نے حادثہ کو قومی سانحہ قرار دیا جس میں معصوم جانیں ضائع ہوئیں۔کنگ خالد اسپتال کے ڈاکٹر مدثر بٹ نے جنید جمشید کے رمضان پروگراموں کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے ان کی موت کو شہادت سے تعبیر کیا۔ انجینئر ساجد نے کہا جنید جمشید جب شوبز میں تھے تو ہر دلعزیز تھے او رجب اللہ کے دین کو پھیلانے میں مصروف ہوئے ان کی قدر ومنزلت میں اور اضافہ ہوگیا۔ تبوک یونیورسٹی کے امان خان نے کہا جنید جمشید کی زندگی بھرپور تھے۔ وہ پستیوں سے عروج کی طرف گئے۔تبوک ایئربیس کے ابرار حسین نے کہا جنید جمشید نے فن کی دنیا کو محض اللہ تعالی کی رضا کے لئے چھوڑدیا تو اللہ تعالی نے انہیں اعلی رتبے سے نوازدیا۔ حمزہ نعیم نے کہا کہ ہم سب کو اس حادثے پر افسوس ہے۔ قومی ایئر لائن کے ٹیکنیکل شعبے کو بہتر بنانے پر توجہ دینی ہوگی۔ملٹری کنونمنٹ کے مشتاق رفیق نے کہا جنید جمشید کی یادیں اور ہماری دعائیں ساتھ رہیں گی۔تبوک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے تمام متوفین سمیت جنید جمشید کے لئے خصوصی دعائیں کی ہیں۔

شیئر: