Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی وزیراعظم کی جرمن چانسلر سے ملاقات

بیجنگ۔۔۔ چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے برلن میں جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی۔ چینی وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال میں غیر یقینی کی صورتحال نظر آنے کے پس منظر میں چین اور جرمنی کو دنیا کی اہم معیشتوں کی حیثیت سے دوطرفہ اور کثیرجہتی تعاون کو وسعت دینی چاہیے۔دونوں ملکوں کو آزاد اورمنصفانہ تجارت اور منصفانہ عالمی نظام کے تحفظ کی کوشش کرنی چاہیئے تاکہ عالمی تجارتی خوشحالی اور عالمی معیشت کی بحالی کو فروغ دیا جاسکے۔جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ موجودہ عالمی صورتحال میں جرمنی اور چین کے درمیان معاشی و تجارتی اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور وسعت دینے کے رویہ سے تبادلے کی بڑی اہمیت ہے،جرمنی اپنے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے چینی کاروباری اداروں کو خوش آمدید کہتا ہے۔

شیئر: