Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دولہا ونچ پرشادی گھرپہنچ گیا

ریاض...ینبع کمشنری کے دولہا نے اپنے روزگار سے غیر معمولی تعلق کے اظہار کیلئے ونچ پر شادی گھر جانے کا پروگرام بنایا۔ وہ ونچ کے ذریعے گاڑیاں پہنچانے کا کام کرتا رہا ہے۔ اسکے دوست احباب اور رشتہ دار اسے ونچ پر شادی گھر آتے ہوئے دیکھ کر خوشی سے ناچنے لگے۔ موقع پر موجود احباب نے اس کی وڈیو کلپ بناکر سوشل میڈیا پر جاری کردی۔ سعودی دولہا نے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ اپنے معاشرے کو یہ پیغام دوں کہ انسان اپنے روزگار کا احترام ہر حال میں کرے۔
 

شیئر: