قطر ، ایران اورامریکہ کے درمیان ثالثی کیلئے کوشاں
واشنگٹن .... قطری حکام نے ایرانی نظام کو تباہی سے بچانے کیلئے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کا بیڑا اٹھالیا۔ قطری وزیر خارجہ نے دورہ امریکہ کے موقع پر خود کو فریقین کے درمیان معتبر ثالث منوانے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے امریکی کانگریس کے ممبران سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔