Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ: عمرایڈووکیٹ کو کتے نے حملہ کرکے زخمی کردیا

لکھنؤ۔۔۔۔۔ ریاست اتر پردیش کا دارالحکومت لکھنؤ جس نے ساکنان ہند کو تہذیب سے آشنا کیا، ثقافت سے ہم کنار کیا، گفتار کا سلیقہ سکھایا، احترام آدمیت سے روشناس کیا جس نے نوابوں کو حکمرانی کے اطوار بتائے ، وہ شہر جس نے تمدن کو اپنے ہاں ’’پناہ ‘‘ دی ۔ وہ شہر جس نے اردو کو ایک نہج دی، ایک لہجہ دیا، جس نے زبان کو ادب کا پر تو عطا کیا ۔ جہاں کی گزر گاہیں اور معطر فضائیں شہر کے باسیوں کی نفاست کی گواہی دیتی تھیں۔ وہ شہر جس کی مہمان نوازی دنیا بھر میں اپنی مثال آپ تھی،جہاں چہار سو امن کا بول بالا تھا۔وہ عروس العرائس جس کے حوالے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ سننے میں آتا تو دل افسردہ ہو جاتے تھے   لکھنؤ سول کورٹ کے سابق جوائنٹ سیکریٹری عمر ایڈو وکیٹ پر کتے نے حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا۔صورتحال یہ ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کتوں کے غول دندناتے پھررہے ہیں جس سے لوگ  ان منہ زور کتوں سے خوفزدہ ہیں۔وکلاء تنظیم اورعلاقے کے لوگوں نے میونسپل کارپوریشن اور دیگرذمہ دار اداروں سے اپیل کی ہے انہیں سڑکوں پر دوڑتے بھاگتے کتوں اوردیگر جانوروں سے بچایاجائے-
مزید پڑھیں:- - - -دہلی: فیس ادا نہ کرنے پر59بچیوں کو تہہ خانے میں بیٹھائے رکھا

شیئر: