ابہا... سعودی پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود بن عبداللہ المعجب نے ٹریفک حادثے کے باعث زیر حراست بوڑھی ماں کے اکلوتے بیٹے کی رہائی کا حکم جارری کردیا۔ وہ 5روز سے حوالات میں بند تھا۔ متاثرہ گاڑی کا نقصان نہ بھرنے کے باعث حراست میں رکھا گیا تھا۔ عکاظ اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ خمیس مشیط کی بوڑھی خاتون نے پبلک پراسیکیوشن کے دفتر جاکر المعجب سے ملاقات کرکے شکوہ کیا کہ وہ بوڑھی ہے اور اسکا اکلوتا بیٹا ہی اسکا سہارا ہے۔ بیٹے نے متاثرہ گاڑی کی مرمت کے اخراجات برداشت کرنے کا عہد بھی کرلیا ہے اس کے باوجود اسے رہا نہیں کیا جارہا ہے۔ المعجب نے بوڑھی خاتون کی بپتا سن کر اس کے بیٹے کی رہائی کا حکم جاری کردیا اوراس کے ذمہ آنے والے گاڑی کی مرمت کے اخراجات بھی پیش کردیئے۔