Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف پشاور پہنچ گئے‘ ہارون بلور کے اہل خانہ سے تعزیت

پشاور:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور میں دہشت گردی کے واقعے میں اے این پی کے رہنما ہارون بلور کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف پشاور میں ہارون بلور کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ ان کے ساتھ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔
سربراہ پاک فوج نے ہارون بلور کی شہادت پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت بھی کی۔ واضح رہے کہ 10 جولائی کو انتخابی مہم کے سلسلے میں ہارون بلور پشاور کے علاقے یکہ توت میں کارنر میٹنگ میں موجود تھے جہاں خودکش حملے میں ان سمیت 21 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں پر پابندی

شیئر: