طیبہ سمر فیسٹویل 39کا افتتاح مدینہ منورہ کے کنگ فہد کے مرکزی پارک میں کردیا گیا۔ اس کا اہتمام محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ کی جانب سے کیا گیا ۔ مدینہ فروغ سیاحت کونسل کے اشتراک اور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے جشن کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس میں رنگا رنگ پروگرام ہونگے۔ سینما ، گیمز ، تھیٹرسمیت متعدد سرگرمیاں مہیا ہونگی، 45دن تک جاری رہے گا۔