Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احتجاجی حکمت عملی سے متعلق ن لیگ کا اہم فیصلہ

کراچی: مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی اور ممکنہ گرفتاری کے بعد طویل دورانیے کی احتجاجی حکمت عملی اختیار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وقتی احتجاج کے بعد (ن) لیگ کی قیادت ’انتخابی مہم‘کو تیز کرے گی۔
نجی ادارے کی رپورٹ کے مطابق (ن) لیگی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر استقبالیہ ریلی اور ممکنہ عوامی اجتماع کے حوالے تفصیلی مشاورت کی ہے ۔اس مشاورت میں جائزہ لیا گیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے بعد اگر ان کوائیر پورٹ سے باہر نہیںآنے دیا جاتا ہے اور ممکنہ طور پرگرفتار کرلیا جاتا ہے تو ردعمل کے طور پر امن احتجاج کیا جائے گا ۔
(ن) لیگ کی جانب سے اس احتجاج میں مظاہرے ،جیل کی طرف مارچ اورجیل کے ہاہر علامتی یا ممکنہ طور پرکچھ وقت یا دن کے لیے دھرنا دینے کے آپشنز میںشامل ہیں تاہم طویل المدت دھرنا دینے کے آپشن پر فوری عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔
(ن) لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ نواز شریف اور مریم نواز کی کوشش ہوگی کہ ائرپورٹ سے باہر آخر وہ مختصرا خطاب کرکے گرفتاری دے دیں۔ گرفتار ہونے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کا عوام کے نام اہم بیان پر ریکارڈ پرمبنی وڈیو پیغام سامنے آسکتا ہے ۔
 

شیئر: