Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرتب باز55ویں منزل کی دیوار پر بغیر خوف کے چلتا رہا

ہانگ کانگ..... ہانگ کانگ میں ایک کرتب باز پولیس اسٹیشن کی 55ویں منزل پر چڑھ گیا اور وہاں دیوار کے اوپر بغیرکسی خوف کے چلتا رہا۔ اسے اپنے نیچے گرنے کا بھی کوئی ڈر نہیں تھا۔ اگر وہ گرتا تو یقینا سیکڑوں فٹ نیچے فرش پر گرتا۔ 48سالہ شخص ڈیجیٹل ایڈایجنسی میں کام کرتا ہے۔ وہ مختلف کرتب بھی دکھاتا ہے او ریہ بھی کسی کرتب کا ایک حصہ مانا جاتا ہے۔ ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے چیونگ جائی نے اس کرتب سے قبل سر پر ایک بیلٹ لگا کر کیمرہ فکس کردیا تھا۔ اس کے ساتھی تالیاں بجا کر اس کی ہمت بڑھاتے رہے اور ساتھ ساتھ اس سے کہتے رہے کہ تم نیچے مت دیکھنا۔
 
 

شیئر: