Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

63ارب کا اسکینڈل، پی ایس او کے 5 افسران گرفتار

  اسلام آباد...نیب نے 63 ارب روپے کے اسکینڈل میں ملوث پی ایس او کے 5 سینیئر افسران گرفتار کرلیا ۔ نیب ذرائع کے مطابق پی ایس او افسران نے ملی بھگت سے معیار پر پورا نہ اترنے والی کمپنی کو خلاف ضابطہ اور غیر قانونی ٹھیکہ دے کر قومی خزانے کو 63 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ۔ایڈوانس رقم بھی وصول نہیں۔ شکایت موصول ہونے پر نیب نے تحقیقات کرکے ا سکینڈل میں ملوث پی ایس او کے5 سینئر افسران کو گرفتار کرلیا ۔جنرل منیجر سپلائی اختر ضمیر ، سی او او کامران افتخار اور سابق صدر ریفائنریز قیصر جمال کو کراچی ، جنرل منیجر ریٹیل ذوالفقار جعفری کو اسلام آباد اور سینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ نذیر زیدی کو گلگت بلتستان سے گرفتار کیا گیا۔ ان تمام افسران کے معاہدے پر دستخط موجود ہیں ۔ گرفتار افسران کو کراچی منتقل کرکے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر ہوگا۔ ا سکینڈل میں ملوث مزید افراد کی گرفتاری متوقع ہے۔ 
مزید پڑھیں:احتساب ریفرنسز کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی

شیئر: