فنگر پرنٹ سسٹم کے سبب جھوٹی کالز میں نمایاں کمی ہوئی ، بریگیڈیئر الفرج
جدہ.... شہری دفاع کے معاون ڈائریکٹر جنرل آپریشنز بریگیڈئر ڈاکٹر حمود الفرج نے کہا ہے کہ مملکت میں فنگر پرنٹ سسٹم کے سبب جھوٹی کالز میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ الوطن اخبار نے ڈائریکٹر آپریشنز کے حوالے سے لکھا ہے کہ موبائل اور ٹیلی فون کےلئے فنگر پرنٹ سسٹم لازمی ہونے سے جھوٹی امدادی کالز کے سلسلے میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔ ماضی میں جھوٹی کالز کا فی موصول ہوتی تھیں جس کی وجہ سے شہری دفاع کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ فنگر پرنٹ سسٹم کے مثبت اثرات واضح ہوئے اور جھوٹی کالز کا سلسلہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کافی حد تک کم ہو گیا ۔ 1437ھ میں شہری دفاع کو 168جبکہ 1438ھ میں 119 غلط کالز موصول ہوئی تھیں۔ تبوک ریجن میں کوئی غلط کال موصول نہیں ہوئی جبکہ الجوف میں بھی کسی جھوٹی کال کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔