ینبع میں وزارت تجارت کی کارروائی ، غیر اخلاق پزل گیم ضبط
ینبع.... وزارت تجارت نے ینبع شہر کی مارکیٹ میں موجود غیر اخلاقی کھلونے ضبط کر کے دکاندار کےخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ سبق نیوز نے کارڈ بورڈ سے بنے پزل گیم کی نشاندہی کی تھی جس میں انسانی اعضاءکو دکھایاگیا تھا ۔ پزل گیم کم عمر بچوں کےلئے تیار کیا گیا تھا جو اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔ گیم کے بارے میں سبق نیوز نے خبر جاری کی جس پر وزارت تجارت کی ٹیمیں فوری طور پرحرکت میں آئیں اور انہو ںنے ینبع کی مارکیٹ میں چھاپے مار کر تمام پزل گیم ضبط کر لئے ۔سبق نیوز کو ایک شہری نے اطلاع دی تھی کہ مارکیٹ میں انتہائی غیر اخلاقی پزل گیم فروخت ہو رہا ہے جو کم عمر بچوں کےلئے ہے ۔ گیم جو کہ کارڈ بورڈ پر بنا ہوا ہے، اس میں مرد اور عورت کی تصویریں بنی ہیں جنہیں جدا کرکے انہیں دوبارہ جوڑنا ہو تا ہے ۔ تصاویر انتہائی غیر اخلاقی ہیں ۔ شہری کی جانب سے موصول ہونے والی گیم کے بارے میں خبر نشر ہونے کے فوری بعد وزارت تجارت نے نوٹس لیتے ہوئے ینبع میں دکان پر چھاپا مارا ۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت امپورٹ کئے جانے والے کھلونوں کی کڑی نگرانی کرے تاکہ آئندہ اس قسم کے غیر اخلاقی کھلونے مملکت میں داخل نہ ہو سکیں ۔