Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میلے میں گلوکار سے نازیبا حرکت کر نے والی عورت گرفتار

طائف .... ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ عکاظ میلے میں موسیقی پروگرام کے دوران سعودی فنکار کے ساتھ نازیبا حرکت کرنےوالی سعودی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ۔ سبق نیوز کے مطابق طائف کمشنری میں جاری عکاظ میلے میں سعودی گلو کار ماجد المہندس اپنے فن کا مظاہر ہ کر رہے تھے کہ حاضرین میں سے ایک عورت تیزی سے رکاوٹوں کو عبور کر تے ہوئے اسٹیج پر چڑھ گئی ۔ خاتون نے گلوکار سے نازیبا حرکت کی۔ اسی دوران سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے اسے اسٹیج سے اتار دیا ۔ عورت کی اس حرکت کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ۔ کنسرٹ میں 2700 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ 70 فیصد ٹکٹ خواتین اور 30 فیصد مردوں کےلئے مخصوص تھے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نازیبا حرکت کرنے والی عورت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائےگی ۔ 
 

شیئر: