Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#مستونگ_دھماکہ

مستونگ دھماکے میں سراج رئیسانی اور 70 سے زائد افراد کی شہادت پر پاکستانی ٹویٹر صارفین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
سینیٹر شیری رحمان نے ٹویٹ کیا : میں مستونگ میں اس خوفناک دھماکے کی شدید مذمت کرتی ہوں اور مجھے سراج رئیسانی و دیگر افراد کی شہادت کا سن کر بہت افسوس ہوا۔میری دعائیں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
حمزہ علی عباسی نے ٹویٹ کیا : مستونگ میں دھماکہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اللہ تعالی تمام شہداء کی مغفرت فرمائے۔پاکستان مخالف قوتیں چاہے جو کچھ بھی کر لیں الیکشن اپنے وقت پر ہونگے اور پاکستان ان شاء اللہ آگے بڑھے گا۔
اقصیٰ کاکڑ نے ٹویٹ کیا : نواب سراج رئیسانی مستونگ میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہوگئے ہیں ۔ اللہ تعالی دھماکے کے تمام شہداء کو جنت میں اعلی مقام دے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ ان سب کا جرم صرف حب الوطنی تھا۔
مینا گبینو نے کہا کہ مستونگ میں 2011 سے ہر سال ایک بڑا دہشت گردی کا واقعہ رونما ہورہا ہے۔
اسفندیار بھٹانی کا کہنا ہے : پاکستان ضرور ان شہداء کے خون کا بدلہ لے گا۔ ہندوستان سے فنڈ لینے والے غداروں کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ فوج کو بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ لبریشن فرنٹ جیسی تنظیموں کے خلاف فوری ایکشن کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر عائشہ نوید نے ٹویٹ کیا : مستونگ دھماکہ قابل مذمت ہے۔ پورا ملک لہو لہو ہے۔ پاکستان کے دشمن پاکستان کو ہر قیمت پر غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
انجم کیانی نے ٹویٹ کیا : میری دعائیں سراج رئیسانی اور دیگر 40 شہداء کے ساتھ ہیں جو اس دھماکے میں اپنی جان سے گئے۔ ان شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں