غرناطہ انٹرنیشنل اسکول جدہ کا جماعت نہم کا نتیجہ شاندار رہا
اتوار 15 جولائی 2018 3:00
جدہ.... فیڈرل بورڈ اسلام آباد نے نویں جماعت کے2018ءکے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ غرناطہ انٹرنیشنل اسکول و کالج جدہ کا نتیجہ اس سال بھی گزشتہ برسوں کی طرح شاندار رہا اور تدریسی عملے کی کاوش اور طلباءکی محنت رنگ لائی۔ اسکول کے طلباءمیں عبدالرحمان نے 482، واصف عامرنے441 اورعبید الرحمان نے406نمبر حاصل کئے اور بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح طالبات میں شفا عرفان نے485،منال سلیم نے 474 اور توحیدہ حبیب نے 438نمبر حاصل کر کے پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسکول کے تمام طلباءو طالبات کی کامیابی پر انتظامیہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔آئندہ سال مزید محنت کرکے میٹرک کے سالانہ نتیجے میں بھرپور کامیابی کیلئے پرعزم رہنے کی دعا کے ساتھ ساتھ تمام تر رہنمائی اور خدمت کااظہار کیاہے۔