بیوی کی موت کے بعدشوہر ایک ہفتے تک لاش کے پاس بیٹھا رہا
کروراڑ۔۔۔۔کرناٹک میں کرواڑ کے رہنے والےسبرامنیم جب اپنی بہن سے ملنے اُس کے گھرپہنچے تو وہاں کا نظارہ دیکھ کرگھبرا گئے۔کرواڑ کی ایچ بی کالونی میں رہنے والے 60سالہ فالج زدہ آنند اپنی 55سالہ بیوی گیریجا کے ہمراہ زندگی گزاررہے تھے۔ ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔بیوی پڑوسیوں کے گھروں میں کام کاج کرکے گزارا کررہی تھی ۔ ذرائع کے مطابق ایک ہفتہ قبل گیریجا کی حرکت قلب بند ہوجانے سے موت ہوگئی ۔ گیریجا کے بھائی سبرامنیم کو جب ایک ہفتے تک بہن کا فون نہیں آیا تو وہ گیریجا کے گھر پہنچے ، دروازہ کھٹکھٹانے پر بھی دروازہ نہیں کھلا تو چھت پر چڑھ کر اندر جھانک کر دیکھا تو آنند اور اس کی بہن کرسی پر بیٹھے ہوئے نظر آئے۔ سبرامنیم کی اطلاع پر پولیس دروازہ توڑ کرگھر میں داخل ہوئی جہاں گیریجا مردہ حالت میں کرسی پر بیٹھی ہوئی پائی گئی۔پولیس نے آنند کو باہر نکالا۔گیریجا کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی اور واقعہ کی چھان بین شروع کردی۔