Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی سرمایہ کاری میں 8.9فیصد کا اضافہ

ریاض .... 2018ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے 8.9فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مملکت میں 1.41ٹریلین ریال کا سرمایہ لگایا گیا۔ مسلسل بارہویں سہ ماہی تک سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح بڑھنے کا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران مملکت میں غیر ملکی سرمایہ کاری 15.07ارب ریال ہوئی ہے۔ یہ 2017ءکی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 1.1فیصد زیادہ ہے۔
 

شیئر: