Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرح خان کام پر واپس

بالی وڈ کی معروف کوریوگرافر فرح خان نے دوبارہ سے کام شروع کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فرح خان کی ٹانگ زخمی ہوگئی تھی جس کے باعث انہیں ڈاکٹروںنے آرام کا مشورہ دیا تھا تاہم فرح نے صحت یابی کے بعد دوبارہ سے کام شروع کر دیا ہے۔انہوں نے فلم ”ہاﺅس فل فور“ کے سیٹ پر بنائی گئی تصویرشیئر کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ ٹھیک ہیں اس لئے انہوں نے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں کریتی کھڑبنڈا، کریتی سینن اور پوجا ہیج شامل ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالاجبکہ ہدایتکار ساجد خان ہیں۔
 

شیئر: